اشتہار

شاہ محمود قریشی کا خطاب، چیف الیکشن کمیشن پرمک مکا نہیں چلے گا

اشتہار

حیرت انگیز

رحیم یارخان: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے منعقد کئے گئے جلسے میں پارٹی کے نائب صدر شاہ محمود قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف وفاق کی جماعت ہے اوراسے جلسہ کرنے کے لئے کسی سے اجازت کی ضرورت نہیں ہے

انکاکہناتھاکہ وہ دو پیغام اورتین سوال لے کر رحیم یار خان آئے ہیں انہوں نےآئی ایم ایف کی جانب سے قرضے کی منظوری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کاہا کہ قومیں قرضوں سے نہیں بنتیں بلکہ قیادت سے بنتی ہیں اورعمران خان کی شکل میں قوم کوقائدمل گیاہے۔

انہوں نے ایک پیغام نواز شریف کے نام دیا کہ 30 نومبر عمران خان کا دن ہے اور دوسرا پیغام انہوں نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے نام دیا کہ 21 نومبر کو پی ٹی آئی لاڑکانہ آرہی ہے اور اس کے لئے انہیں کسی سے این او سی لینے کی ضرورت نہیں ہے

- Advertisement -

انہوں نے تحریک انصاف کے کارکنوں کو گھروں پر پارٹی پرچم لہرانے کی ہدایت بھی کی۔۔

انہوں نے الیکشن کمیشن کی تعیناتی کے موضوع پر کہا کہ تحریک انصاف صرف اشفاف انتخابات کا انعقاد چاہتی ہے جس کے لئے آزاد الیکشن کمیشن درکار ہے اور اس کی سربراہی کسی نڈر اور جرات مند شخص ضروی ہے، پیپلز پارٹی سن لے کہ مک مکا نہیں چلے گا۔

اس کے علاوہ انہوں نے تین سوال کئے جن میں پہلا سوال تیس نومبر سے متعلق رحیم یار خان کے شہریوں کی تیاری سے تھا جب کہ دوسرا سوال انہوں نے کیا کہ اگر پنجاب حکومت نے راستہ روکا تو کیا رک جاؤ گے جس کا جواب شرکاء نے نفی میں دیا۔

تیسرا سوال انہوں نے پاکستان کی عدلیہ سے کیا کہ اگر قوم کو احتجاج کے آئینی حق سے روکا گیا تو کیا عدلیہ اپنا کردار ادا کرے گی۔

اس سے قبل جہانگیر ترین نے جلسے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رحیم یار خان کے لوگوں نے اب پرانے سیاسی بتوں کو گرانا ہے

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں