اشتہار

لاپتا طیارے کا ملبہ کالی من تن جزائر کے قریب دیکھا گیا، ملائشین حکام

اشتہار

حیرت انگیز

جکارتہ: ملائشین حکام کے مطابق انڈونیشیا سے سنگاپور جانے والے ائیر ایشیا کے لاپتا طیارہ کا ملبہ کالی من تن جزائرکے قریب دیکھا گیا ہے۔

انڈونیشیا سے سنگاپور جانے والے ملائیشیا کے لاپتا طیارے کی تلاش جاری ہے، انڈونیشین ائیرفورس حکام کے مطابق کالی من تن جزائر کے قریب ایک آسٹریلوی جہاز کو سطح سمندر پر تیرتی ہوئی چیز نظرآئی ہے، جسکےبارے میں کہا جارہا ہےکہ یہ اسی طیارے کا ملبہ ہو سکتا ہے جو لاپتا ہونیوالے مقام سے سات سو میل دور نظر آیا ہے۔

سرچ آپریشن میں بحری جہاز، ہیلی کاپٹراور ہوائی جہاز سےمدد لی جارہی ہے، سنگاپور ایئرایشیا انڈونیشیا کےمسافر بردار طیارے کا رابطہ انڈونیشیا کے شہر سورا بایا سے گذشتہ روز ایئر ٹریفک کنٹرول سے منقطع ہو گیا تھا۔

- Advertisement -

طیارے میں ایک سو باسٹھ افراد سوار ہیں۔ ایئرایشیا کے چیف ایگزیکٹیوطیارے کے لاپتا ہونے کے بعد سورابایا پہنچ گئے۔

انکا کہنا ہے طیارے کا لاپتا ہو جانا بہت بڑا صدمہ ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں