اشتہار

مکہ مکرمہ میں غسلِ کعبہ کی روح پَرور تقریب

اشتہار

حیرت انگیز

مکہ مکرمہ: خانہ کعبہ کوعرقِ گلاب اور آبِ زم زم سے غسل دینے کی روح پَرور تقریب منعقد ہوئی۔

مکہ مکرمہ میں غسلِ کعبہ کی روح پَرور تقریب میں خانہ کعبہ کو ہزاروں من آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دیا گیا۔ خادم الحرمین شریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ مشعل بن عبداللہ نے خانہ کعبہ کو غسل دیا۔

تقریب میں حرمین شریفین انتظامیہ کے سرابرہ شیخ عبدالرحمان السدیس، شاہی خاندان کےافراداور گورنرمکہ سمیت مختلف مسلم ممالک کی سفارتی شخصیات نے شرکت کی۔

- Advertisement -

اس موقع پر خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں کو عرق گلاب سمیت دیگر خوشبوؤں سے غسل دیا گیا جب کہ فرش کو آب زم زم اور عرق گلاب بہا کر کھجور کے پتوں سے صاف کیا گیا۔

خانہ کعبہ کو ہر سال پندرہ محرم الحرام اور یکم شعبان المعظم کو غسل دیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں