اشتہار

میانمر کی صورتحال پر عمران خان نے اقوام متحدہ کو خط لکھ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: میانمر کے مسلمانوں کی نسل کشی اور قتل عام کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو خط تحریر کر دیا، اقوام متحدہ مسلمانوں کے تحفظ میں ناکام نظر آرہی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے میانمر کی صورت حال پر بان کی مون کو لکھے گئے گئے خط میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلے عام مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی جو انتہائی شرمناک ہے۔

اقوام متحدہ اس سلسلے میں اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہا اور نہ ہی اس حوالے سے عالمی برادری نے کوئی آواز اٹھائی۔

- Advertisement -

عمران خان نے کہا ہے میانمر کی بد تر صورت حال کے باعث مسلمان ہجرت کرنے پر مجبور ہیں،مگر انسانی حقوق کے علمبرار خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔

عمران خان نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ مسلمانوں کا قتل عام رکوانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔

پاکستانی حکومت کی جانب سے خاموشی پر بھی عمران خان نے سخت تنقید کی اور کہا کہ سمندر میں پھنسے مسلمانوں کے لئے ترکی کے صدر نے جو اقدام کئے وہ قابل تعریف ہیں مگر حکومت پاکستان کیوں خاموش ہے،مسلم برادری کے تحفظ میں پاکستان بھی اپنا کردار ادا کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں