اشتہار

پاکستان کاغوری میزائل کا کامیاب تجربہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان نے غوری میزائل کا کامیاب تجربہ کیا، میزائل 1300 کلومیٹر تک اپنے ہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق غوری میزائل کی کامیاب آزمائش کی گئی ہے، میزائل تیرہ سو کلومیٹر تک ہدف کو باآسانی نشانہ بنا سکتا ہے اور روایتی اور جوہری ہتھیار لیجانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

- Advertisement -

اس موقع پر سائنسدانوں اور انجینیئرز کومبارکباد دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویژن جنرل زبیر محمود حیات کا کہنا تھا کہ میزائل تجربے سے پاکستان کی دفاعی صلاحیت مضبوط ہوگی۔

وزیرِ اعظم اور صدر نے سائنسدانوں کو کامیاب تجربے پر مبارک باد دی ہے۔

واضح رہے کہ غوری میزائل کا پہلا ٹیسٹ چھ اپریل انیس سو اٹھانوے میں ہوا تھا، جہلم سے فائر کئے گئے اس پہلے میزائل نے بلوچستان میں اپنے ہدف کا کامیابی سے نشانہ بنایا تھا، یہ میزائل ہر قسم کے ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں