اشتہار

اسحاق ڈار، طاہر القادری سے حتمی مذاکرات کرنے پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے ڈاکٹر طاہر القادری سے مذاکرات کے لئے وفاقی وزیرِ ِخزانہ اسحاق ڈار دھرنے میں موجود کینٹینرمیں پہنچ چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراسحاق ڈار اورزاہد حامد وفاقی حکومت کی جانب سے حتمی مذاکرات کے لئے آئے ہیں۔ اس وقت یہ ملاقات جاری ہےاور دونوں جانب سے مسئلے کا بامعنی حل نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے، تاحال موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر طاہرالقادری وزیراعظم کے مستعفی ہونے کے مطالبات سے تیار نہیں ہیں۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ حکومت مسئلے کے حل کے لئے وزیر اعظم کے استعفے کے بجائے’مائنس شہباز‘فارمولے کے لئے تیار ہے۔

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں