اشتہار

کراچی: گینگ وار کے 2مجرموں کو سزائے موت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: مقامی عدالت نے دو مجرموں کو سزائے موت سنا دی، سرگودھا میں ایئر فورس کی بس پر حملہ کیس کے ملزمان کی اپیلیں مسترد کر دی گئیں ہیں۔

کراچی کی مقامی عدالت نے گینگ وار کے دو مجرموں کو سزائے موت سنا دی ہے، عدالت میں پیش کئے جانیوالے مجرموں میں محسن بلوچ اور عابد کلو شامل تھے۔

دونوں مجرموں نے سید صلاح الدین اور ان کے بیٹے ارسلان حیدر کو ڈسٹرکٹ کورٹ ملیر جاتے ہوئے قتل کیا تھا، مجرموں کی گرفتاری کے وقت ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئی تھی۔

- Advertisement -

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے سرگودھا میں ایئر فورس کی بس پر خودکش حملہ کیس کے ملزمان کی اپیلیں مسترد کر دی ہیں۔

عدالت نے مجرمان محسن اور عمر کو خودکش حملے میں معاونت پر آٹھ آٹھ بار عمر قید کی سزا سنائی تھی، مجرمان دو ہزار سات میں سرگودھا میں ایئرفورس کی بس پر خودکش حملے میں شامل تھے۔ حملے میں آٹھ افراد شہید اور چالیس زخمی ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ سانحہ پشاور کے بعد وزیرِ اعظم نے پھانسی پر عائد پابندی ختم کردی تھی،جس کے بعد سے پھانسیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں