تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

کشمیربرصغیرکی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے، آرمی چیف

اسلام آباد: آرمی چیف راحیل شریف کا کہنا ہے کہ برصغیر کے تقسیم کا منصوبہ اختتام پذیرنہ ہوسکا جس کے نتیجے میں کشمیر کا تنازعہ وجود میں آیا ہے۔

اسلام آباد میں واقع نیشنل ڈیفنس یونی ورسٹی سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف راحیل شریف نے کہا کہ دشمن ہمارے ملک میں دہشت گردوں کی مدد اس لئے کررہا ہے کہ ملک عدم استحکام کا شکارہواوراس کے مذموم مقاصد میں اسے کامیابی ملے۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل کی حکمتِ عملی میں تیزی سے تبدیلی آرہی ہے، ضرب ِ عضب سے سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان ہم آہنگی بڑھی ہے جس سے سے دہشت گردی میں کمی آرہی ہے
اورشہری علاقوں میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی میں راہ ہموارہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پراکسی وار کے حق میں نہیں ہے اورکسی کو بھی پاکستان کی زمین پرپراکسی وار کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

انہوں نے تقریب کے اختتام پر یہ بھی کہاکہ ’’پاکستان سمیت خطے کے امن کے لئے دعاگو ہوں‘‘۔

کشمیرکے معاملے پر گفتگوکرتے ہوئےآرمی چیف جنرل راحیل شریف نے واضح کردیا ہے کہ کشمیر کو پاکستان سےالگ نہیں کیاجاسکتا۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے’’کشمیربرصغیرکی تققسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے‘‘۔

Comments

- Advertisement -