تازہ ترین

کیمپ ڈیوڈ: حملہ ہوا تو خلیجی ممالک کا ساتھ دینگے، باراک اوباما

کیمپ ڈیوڈ: صدرباراک اوباما نے خلیجی ممالک کو بیرونی حملے کی صورت میں امریکی مدد کی یقین دہانی کرادی، دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے خلیجی ممالک کو اسلحہ اور تربیت فراہم کریں گے۔

صدر اوباما نے امریکی ریاست میری لینڈ کے پُر فضا مقام کیمپ ڈیوڈ میں خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے سربراہوں سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدراوباما نے کہا کہ امریکا اور خلیجی ممالک میں دفاعی تعلقات مزید مستحکم بنائے جائینگے۔

باراک اوباما کا کہنا تھا کہ خلیجی ممالک پر بیرونی حملہ ہوا تو خلیجی ممالک کا ساتھ دینگے، ہمارا مقصد ایران کو غیر اہم بنانا ہرگز نہیں۔

انھوں نے کہا کہ امریکا خلیجی ممالک کے ساتھ دفاعی تعاون بڑھائے گا اور مشترکہ فوجی مشقیں کرے گا جبکہ انہیں جدید اسلحہ اورتربیت فراہم کی جائے گی، دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے خلیجی ممالک سے تعاون جاری رہے گا۔

Comments

- Advertisement -