پیر, جون 17, 2024
اشتہار

14 اگست کو نمائش چورنگی سے لاپتہ 4 سالہ عائشہ مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: 14 اگست کو نمائش چورنگی سے لاپتہ ہونے والی 4 سال کی عائشہ مل گئی، بچی سرجانی ٹاؤن میں فیملی کے پاس رہ رہی تھی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ چودہ اگست کو لاپتہ ہونے والی بچی سرجانی ٹاؤن کے رہائشی خاندان کے پاس رہ رہی تھی، سرجانی ٹاؤن کی رہائشی فیملی اور عائشہ کی والدہ عزیزآباد پولیس اسٹیشن پہنچ گئیں۔

بچی کی دیکھ بھال کرنے والی فیملی نے اپنے بیان میں کہا کہ بچی عائشہ 3، 4 ماہ سے ہمارے پاس تھی۔

- Advertisement -

فیملی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ بچی کو لیاری میں رہنے والوں نے قید کرکے رکھا تھا، وہ لوگ بچی کو نہ کھانا کھلاتے نہ پہننے کو کپڑے دیتےتھے۔ جن لوگوں کے پاس پہلے بچی تھی وہ اسے فروخت کرنا چاہتے تھے۔

عائشہ کی والدہ نے بیان دیتے ہوئے بتایا کہ نامعلوم نمبر سے کال کرکے بتایا گیا کہ بچی سرجانی میں ہے، سرجانی گئے تو ہماری اس خاندان سے ملاقات ہوئی۔

چودہ اگست کو گمشدہ بچی کی فیملی جب اس کے سامنے گئی تو 4 سالہ عائشہ اپنی والدہ کو پہچان نہ سکی جبکہ اس نے اپنا نام زینب فاطمہ بتایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں