اشتہار

داعش کا اہم کمانڈ ابو محمد العدنانی شامی صوبے حلب میں ماراگیا

اشتہار

حیرت انگیز

دمشق : شام کے شہر حلب میں ایک کارروائی کے دوران داعش کا اہم کمانڈ ابو محمد العدنانی شامی مارا گیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام کے شہر حلب میں ایک کارروائی کے دوران داعش کا اہم کمانڈر ابو محمد العدنانی ہلاک ہوگیا ہے، داعش نے ابو محمد العدنانی کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

داعش سے منسلک نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ العدنانی حلب میں فوجی مہم کا جائزہ لینے کے دوران مارا گیا۔

- Advertisement -

العدنانی داعش کا ترجمان اور شام میں تنظیم کا سربراہ تھا، ابو محمد العدنانی 2005 سے 2010 تک عراق میں امریکی جیل میں قید رہا اور اس کے بعد اسے آزاد کردیا گیا تھا۔


 مزید پڑھیں : داعش کا رہنما حافظ سعید ڈرون حملےمیں ہلاک


اس سے قبل کہ افغانستان میں داعش کا رہنما حافظ سعید خان اپنے دیگر سینئر کمانڈروں اور جنگجوؤں کے ساتھ 26 جولائی کو افغانستان کے صوبے ننگرہار کے ضلع کوٹ میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔


 مزید پڑھیں : داعش نےاہم کمانڈرعمرشیشانی کی ہلاکت کی تصدیق کردی


واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں داعش کا اہم کمانڈر عمر شیشانی عراق کے شہر موصل کے جنوبی قصبے میں امریکی فضائی حملے میں ہلاک ہوگیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں