اشتہار

پاکستان کے جوہری اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں،جان کربی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے جوہری ہتھیار محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔

تفصیلات کےمطابق واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا پریس بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ پاکستان کے جوہری اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں جس کی حفاظت کےلیے پاکستان نے موثرانتظام کررکھا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہناتھاکہ امریکہ پاک بھارت کے در میان کشیدگی کا خاتمہ چاہتا ہے،مسئلہ کشمیر کےحوالے سے ان کا کہنا تھاکہ دونوں ممالک کو مل بیٹھ کر مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل نکالنا چا ہیے۔

- Advertisement -

جان کربی نے مزید کہاکہ دہشت گردی خطے کےلیے ایک بڑا چیلنج ہے اور خطے میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم کرنے کےلیے مزید اقدامات کی ضرورت کے ساتھ ساتھ تمام ممالک کو دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی کاخاتمہ خطے کےمفاد میں ہے،مارک ٹونر

واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کا گزشتہ ماہ کہنا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی کا خاتمہ خطے کےمفاد میں ہے،دونوں ممالک کے درمیان تعلقات معمول پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: امریکہ نےدہشتگردی کےخلاف پاکستان کی کاررائیوں کوتسلیم کرلیا

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کاکہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف سنجیدہ کارروائیاں کررہاہےاور اس کے خاتمے میں کامیابیاں بھی حاصل کررہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں