اشتہار

عراق میں دو خودکش حملوں میں15افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

بغداد:عراق کے دارالحکومت کے جنوب اور فلوجہ کے مغرب میں ہونے والے خودکش دھماکوں میں 15 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق عراق کے دارلحکومت بغداداورفلوجہ کےنواح میں دوخود کش حملے کیے گئے۔فلوجہ میں ہونے والے دھماکے میں سات افرادہلاک اور 25 زخمی ہوگئے۔

فلوجہ پولیس حکام کا کہناہے کہ شہر کے وسطیٰ علاقے میں کاربم دھماکے کےذریعے پولیس کی چیک پوسٹ کونشانہ بنایاگیا۔

- Advertisement -

دوسرا خودکش دھماکہ عین التمر کے علاقے الجہاد کے نزدیک ہواجہاں خودکش بمبار نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا،جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوئے۔

عراق میں ہونے والے دونوں خودکش دھماکوں کی ذمہ داری عراق و شام میں سرگرم دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔

مزید پڑھیں:عراقی فورسز سے جھڑپ میں داعش کے 30 دہشتگردہلاک

واضح رہے کہ دوروز قبل عراق کے شہر موصل میں سیکورٹی فورسز نےداعش کے خلاف لڑائی میں 30 دہشت گرد ہلاک اور دہشت گردوں کی 9گاڑیاں تباہ کردی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں