اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

چیئرمین نیب آج نیب لاہورآفس کا دورہ کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال آج نیب لاہور آفس کا دورہ کریں گے، اس دوران وہ میگا کرپشن مقدمات پر پیشرفت کا جائرہ لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال آج نیب لاہور آفس کے دورے کے دوران انویسٹی گیشنز،میگا کرپشن مقدمات پرپیشرفت کا جائزہ لیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب حمزہ شہبازکے الزامات، تحقیقات پراثراندازہونے کا جائزہ لیں گے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق شریف فیملی کی خواتین کو نیب میں پیشی کی بجائے سوال نامہ بھجوانے پر بھی غور کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ 3 روز قبل پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں نیب کے سامنے پیش ہوئے تھے۔

حمزہ شہباز نیب دفتر میں پیش، منی لانڈرنگ اوراثاثہ جات سے متعلق پوچھ گچھ

نیب کی تین رکنی تفتیشی ٹیم نے حمزہ شہباز سے منی لانڈرنگ اوراثاثہ جات سے متعلق سوالات کیے تھے، حمزہ شہبازسے 2 گھنٹے 45 منٹ تک تفتیش کی گئی تھی۔

حمزہ شہباز نے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ مالی معاملات سلمان شہباز دیکھتے ہیں، میں صرف سیاسی معاملات دیکھتا ہوں، جس کے بعد حمزہ شہبازسوالات کے جوابات ریکارڈ کراکے نیب دفتر سے روانہ ہوگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں