پیر, فروری 24, 2025
اشتہار

نواز شریف کو سزا سنانے والے سابق جج ارشد ملک نے برطرفی عدالت میں چیلنج کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : نواز شریف کو سزا سنانے والے سابق جج ارشد ملک نے برطرفی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا، لاہور ہائی کورٹ نے ویڈیو بلیک میلنگ کیس میں ملوث جج ارشد ملک کو عہدے سے برطرف کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سابق جج ارشد ملک نے لاہور ہائی کورٹ میں اپنی برطرفی کیخلاف درخواست دائر کردی گئی ، ویڈیو سکینڈل میں برطرف سابق سیشن جج ارشد ملک نے ہائی کورٹ انتظامی کمیٹی کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ برطرفی کے لیے قواعد و ضوابط پورے نہیں کیے گئے، انکوائری کےدوران ہراساں کرنے سمیت دیگرتمام ثبوت فراہم کیے، انتظامی کمیٹی نےانکوائری رپورٹ پر برطرف کرنے کی منظوری دی۔

ارشد ملک کا کہنا تھا کہ رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ نے 6اگست کو برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کیا، میرا مؤقف نظرانداز کرکے ملازمت سے برطرف کرنا خلاف قانون ہے، عدالت ملازمت سے برطرفی کا حکم نامہ کالعدم قرار دے کر بحال کرنے کا حکم دے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ قاسم خان کی منظوری کے بعد اپیل کی سماعت کے لیے تین رکنی سروس ٹربیونل تشکیل دے دیا گیا، جسٹس محمد طارق عباسی ٹربیونل کے چیئرمین جبکہ جسٹس مسعود عابد نقوی اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی ٹربیونل کے ممبران ہوں گے۔

خیال رہے لاہور ہائی کورٹ نے ویڈیو بلیک میلنگ کیس میں ملوث جج ارشد ملک کو عہدے سے برطرف کیا تھا۔

واضح رہے ارشد ملک اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جج تعینات تھے ، انہوں نےچوبیس دسمبردو ہزار اٹھارہ کو نوازشریف کوالعزیزیہ کرپشن ریفرنس میں سات سال سزا سنائی تھی اور فلیگ شپ کیس میں بری کیا تھا۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں