اتوار, جنوری 26, 2025
اشتہار

عالمی پوزیشن میں‌بہتری:‌ پی آئی اے کی اگلے گریڈ میں ترقی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: عالمی فضائی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (ایاٹا) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کو اگلے درجے میں ترقی دے دی۔

 اے آر وائی نیوز کے مطابق انٹرنیشنل  ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ایاٹا  کا   پی آئی  اے   کی کارکردگی  کا اعتراف کیا، جس کے باعث قومی ایئرلائن کی پوزیشن پہلے سے بہتر ہوئی۔

انٹرنیشنل  ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے پی آئی اے کو این ڈی سی گریڈ  فور سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا ہے، جو ڈیٹا کی ترسیل اور معیار کو اپنانے پر دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

پی آئی اے کے مطابق این ڈی سی  فور مسافر کو  سامنے، وائی فائی اور کھانے کی بکنگ  الگ الگ  کرنے کی اجازت فراہم کرتاہے، پی آئی اے انٹرنیشنل  ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن  ڈیٹا  پر مبنی این ڈی سی  کے گریڈ 5 تک پہنچ چکا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ قومی ائیرلائن  کی جانب سے این ڈی سی  گریڈ فور تک  ڈیٹا کی ترسیل کو یقین بنایا جاچکا ہے، پی آئی اے مسافروں کو سہولت فراہم کرنے اور کاردگی کو بہتر بنا نے کے لئے کوشاں ہیں۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں