اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

کراچی میں جرائم پیشہ عناصر سے نمٹنے کیلئے ایس ایس یو کمانڈوز کو سڑکوں پر تعینات کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں جرائم پیشہ عناصر سے نمٹنے کیلئے ایس ایس یو کمانڈوز کو سڑکوں پرتعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، کل سے تمام ہاٹ اسپاٹس پرایس ایس یوکی نفری تعینات ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں امن وامان کی صورتحال پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی کے فیصلوں پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا۔

شہر میں جرائم پیشہ عناصر سے نمٹنے کیلئے ایس ایس یو کمانڈوز کو سڑکوں پر لایا جائے، کراچی کے تمام ہاٹ اسپاٹ پرکل سے ایس ایس یو کی نفری تعینات کی جائے گی۔

- Advertisement -

ایس ایس یو کے مطابق خصوصی یونٹ کے اہلکار اسنیپ چیکنگ بھی کریں گے جبکہ مدد گار ون فائیور اہلکار مرکزی شاہراہوں پر مامور ہوں گے۔

ڈسٹرکٹ ساوتھ میں موٹر سائیکل سمیت 4یونٹس ،ڈسٹرکٹ کیماڑی میں موٹر سائیکل سمیت 3یونٹس ،ڈسٹرکٹ سٹی میں 4، ڈسٹرکٹ ایسٹ میں4ٹیموں کو تعینات کیا گیا ہے۔

اسی طرح ڈسٹرکٹ کورنگی میں3 ، ڈسٹرکٹ ملیر ، ڈسٹرکٹ سینٹرل اور ڈسٹرکٹ ویسٹ میں چار چار ٹیمیں مامور ہوں گی۔

مجموعی طور پر 20 پک اپ اور 10موٹر سائیکل سوار اہلکاروں کو ہاٹ اسپاٹ ایریا میں تعینات کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ سندھ کے فوری خصوصی احکامات پر فیصلہ کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں