بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

شاہ رخ خان کے نئے اشتہار نے ہلچل مچا دی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے ”بادشاہ“ شاہ رخ خان کے نئے اشتہار نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی اور ساتھ ہی مداحوں کو حیران کر ڈالا۔

شاہ رخ خان اپنے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری اور پھر ضمانت کے بعد سے بڑی اسکرین سے غائب ہیں۔ مداح اپنے پسندیدہ اداکار کو اسکرین پر دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

شاہ رخ خان نے چار روز قبل اشتہار فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر شیئر کیا۔ اب تک 27 لاکھ سے زائد دفعہ اشتہار کو دیکھا گیا ہے اور اس پر بتصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

اشتہار نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے۔ سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کو ”جیمز بانڈ“ قرار دیا جا رہا ہے۔ اشتہار میں آنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ شارہ رخ خان کی مانگ اب بھی بہت زیادہ ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اشتہارات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کی کشش اب بھی برقرار ہے، ان کے جیمز بانڈ جیسے کردار نے اشتہار میں اچھا کام کیا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ کی نئی فلم ”پٹھان“ رواں سال اگست میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں