منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

کنول خان کی پہلی تنخواہ کتنی تھی؟ اداکارہ نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ کنول خان نے اپنی پہلی تنخواہ سے متعلق بتادیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’انگنا‘ میں عائزہ کا کردار نبھانے والی اداکارہ کنول خان نے پروگرام ’شان سحور‘ میں شرکت کی اور مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

کنول خان سے پوچھا گیا کہ ان کی پہلی کمائی کا چیک کتنے کا تھا؟

- Advertisement -

اداکارہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’جس اسکول سے پڑھا تھا اسی اسکول میں ٹیچنگ شروع کی تھی تو مجھے پہلا چیک دس ہزار روپے کا ملا تھا۔‘

اداکارہ عمارہ سے سوال کیا گیا اگر کسی ڈرامے میں مرکزی کردار ملے تو کس ہیرو کے ساتھ کردار نبھانا چاہیں گی؟

انہوں نے کہا کہ تین چار ذہن میں ہیں جن میں فہد مصطفیٰ، احد رضا میر، ہمایوں سعید اور فواد خان شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل انگنا میں کنول خان جاوید شیخ (اظہر) کی بیٹی عائزہ کا کردار نبھا رہی ہیں۔

ڈرامے کی کاسٹ میں جاوید شیخ، اریبہ حبیب، عتیقہ اوڈھو، علی عباس، اظفر رحمان، رباب ہاشم، گل رعنا، کنول خان، لائبہ خان، رابعہ نورین، محسن گیلانی، عاصم محمود، روبینہ اشرف، فاطمہ سہیل ودیگر شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں