ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

پیمرا کی پھرتیاں ، مریم نواز کے حکم پر اے آروائی کو شوکاز نوٹس جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے مریم نواز کے حکم پر اے آر وائی کو شوکاز نوٹس بھیج دیا، عمران اسماعیل کی خبر چلانے پرمریم نواز نے پیمرا اورحکومت کو اے آر وائی کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے حکم پر اے آروائی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

عمران اسماعیل کی خبر چلانے پر مریم نواز نے اے آر وائی نیوز کو دھمکی دی اور ساتھ ہی پیمرا اور حکومت کو اے آروائی کے خلاف فوری کارروائی کا حکم بھی دیا تھا۔

- Advertisement -

یاد رہے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا تھا حکومت میں آئے ایک مہینہ نہیں ہوا، ساڑھے7کروڑ سےوزیراعظم ہاؤس کاسوئمنگ پول مرمت کرالیا، خبر پر قائم ہوں، ویڈیوشیئر کرسکتا ہوں۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ملک دیوالیہ ہونے کےقریب اورمعیشت کا بیڑہ غرق کردیاگیا، امپورٹڈ بمعہ خاندان عوام کے پیسوں پر عیاشیاں کررہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں