راولپنڈی : سرکاری اسکول سے ڈینگی لاروابرآمد ہونے پر پرنسپل کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، اسکول کی ٹینکی میں ڈینگی لاروا کی کثیر تعداد موجود تھی۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے سرکاری اسکول سے ڈینگی لاروابرآمد ہونے پر پرنسپل کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
خاتون پرنسپل کےخلاف دفعہ 268 اور 269 کے تحت تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کیا گیا۔
مقدمے میں کہا گیا ہے کہ اسکول میں ڈینگی ایس او پیزکی سنگین نوعیت کی خلاف ورزی کی گئی، سرکاری اسکول کی ٹینکی میں ڈینگی لاروا کی کثیر تعداد موجود تھی۔
خاتون پرنسپل کے خلاف مقدمہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرکی سفارش پر درج کیا گیا ہے۔
خیال رہے راولپنڈی میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ، 24گھنٹے میں ضلع بھرسے27 افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی۔