ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

جھیل کنارے کھڑی کار سے بھارتی گلوکارہ کی لاش برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

ولساڑ: بھارت کی ریاست گجرات میں پولیس نے جھیل کنارے کئی گھنٹے سے کھڑی کار سے گلوکارہ ویشالی بلسارا کی لاش برآمد کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویشالی بلسارا مشہور گجراتی گلوکارہ ہیں۔ ضلع ولساڑ میں واقع ایک جھیل کے کنارے کھڑی کار سے ان کی لاش برآمد ہوئی۔

 

مقامی لوگوں نے سُنسان جگہ پر کئی گھنٹے سے کھڑی کار دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس ٹیم نے گاڑی کی اگلی نشست سے گلوکارہ کی لاش نکال کر اسپتال منتقل کی۔

ایک روز قبل ویشالی بلسارا کے شوہر نے اہلیہ کی گمشدگی کی اطلاع پولیس کو دی تھی۔ گلوکارہ کی موت سے کئی سوالات کھڑے ہوگئے۔

پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں