اسلام آباد: وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ملک کو معاشی طور پر تباہ کردیا ہے ان کا ایجنڈا ہی ملک کو ختم کرنا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آئین کی خلاف ورزی کی ان کے چار سالہ دور میں تباہی کا ذمہ دار کون ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی ملک میں نیشنل سیکیورٹی بریچ کی اجازت نہیں ہے جبکہ عمران خان کہتے ہیں جو میں کہوں وہ ٹھیک ہے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے ہیں کسی ملک کا نام نہیں لینا ہے وہ پبلک میں کچھ اور اندر کچھ اور کہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سائفر وزیراعظم ہاؤس کی پراپرٹی ہے اور موجود ہی نہیں جو منٹس بنائے گئے وہ موجود ہیں سابق پرنسپل سیکریٹری کہہ رہے ہیں وہ لیٹر عمران خان کو دیا تھا۔