قومی ٹیم کے نوجوان اوپنر بیٹر صائم ایوب نے بچپن میں کرکٹ کھیلنے کی یادیں تازہ کردیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے نوجوان اوپنر بیٹر صائم ایوب کی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں انہوں نے بتایا کہ بچپن میں کرکٹ کھیلتے ہوئے فلیٹ میں سب سے زیادہ کھڑکیاں، چیزیں اور لائٹس میں نے توڑی ہیں اور لوگوں کو بہت تنگ کیا۔
انہوں نے کہا کہ سیکھتا ہر انسان ہے میں کرکٹ سے بہت کچھ سیکھا ہے۔
صائم ایوب نے کہا کہ خواہش تھی بابر اعظم کے ساتھ کھیلوں اور یہ موقع پی ایس ایل میں ملا، قومی ٹیم کی نمائندگی کرنا خوبصورت لمحہ تھا۔
نوجوان بیٹر نے کہا کہ والد اور دو بڑے بھائی گھر میں چھوٹی سی جگہ میں کرکٹ کھیلتے تھے میں چھوٹا تھا تو سب مجھے پہلے بیٹنگ دے دیتے تھے۔
🔊 @SaimAyub7 narrates his cricket journey and the pride of representing Pakistan 🇵🇰#PAKvNZ | #CricketMubarak pic.twitter.com/AS4SQeJUK9
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 8, 2023
انہوں نے کہا کہ پہلے سیدھے ہاتھ سے بیٹنگ کرتا تھا، جب چھوٹا تھا تو بھائی نے بولا اس طرح نہیں اس طرح بیٹنگ کے لیے کھڑے ہوتے ہیں انہوں نے مجھے لیفٹی کی طرح کھڑا کردیا تھا وہیں سے میں لیفٹ ہینڈر بیٹر بن گیا۔
واضح رہے کہ صائم ایوب کو پی ایس ایل 8 میں شاندار کارکردگی کی بدولت افغانستان کے خلاف ٹی 20 سیریز میں شامل کیا گیا تھا جبکہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں بھی شامل ہیں۔