بدھ, نومبر 20, 2024
اشتہار

ٹائٹن آبدوز حادثہ : پاکستان کا داؤد خاندان ‌اور دیگر ہلاک مسافروں کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان نے آبدوز ٹائٹن کے افسوسناک واقعہ میں داؤد خاندان اور دیگر ہلاک مسافروں کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے سرچ مشن میں شریک ممالک کا شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں آبدوز ٹائٹن کے افسوسناک واقعہ میں ہلاک پاکستانی شہریوں سمیت دیگر افراد کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ آبدوز کی تلاش کیلئے گزشتہ کئی دنوں سے جاری کثیرالقومی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

- Advertisement -

خیال رہے امریکی کوسٹ گارڈ نےلاپتا ٹائی ٹین کی تباہی کی تصدیق کردی، جس کے بعد آبدوز کمپنی اوشن گیٹ نے لاپتہ آبدوز ٹائٹن کے مسافروں کی موت کا اعلان کردیا ہے۔

اوشن گیٹ نے بیان میں کہا تھا کہ ٹائیٹینک دیکھنے جانیوالی آبدوزکے مسافراب نہیں رہے ان کے کھوجانے کا بے حد افسوس ہے، آبدوز میں اینگرو پاکستان کے وائس چئیرمین شہزادہ داؤد ،ان کے بیٹے سلیمان سمیت اوشین گیٹ کے سی ای او بھی افراد سوار تھے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی بحریہ کے سینئر اہلکار نے کہا رابطہ منقطع ہونے کے بعد آبدوز تباہ ہونے کا فوراً پتا چل گیا تھا، حتمی شواہد نہیں تھے اس لیے سرچ آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

آبدوز کی تلاش میں دو ڈرون سمندر کی تہہ تک پہنچے ، امریکی ، کینیڈین بحریہ سمیت برطانوی شاہی فوج کا طیارہ بھی اس آپریشن کا حصہ بنا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں