بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

عائشہ ایاز نے تائیکوانڈو انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں 3 میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: سوات سے تعلق رکھنے والی طالبہ نے تائیکوانڈو انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں 3 میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک اور طالبہ نے پاکستان کے لیے اعزاز حاصل کر لیا، عائشہ ایاز نے تھائی لینڈ میں چھٹی تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں 1 سلور، 2 برانز میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کیا۔

عائشہ ایاز نے تمغے جیتنے کے علاوہ مقابلوں میں مجموعی طور پر بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی حاصل کیا، عائشہ ایاز سوات کی سب سے کم عمر بین الاقوامی تائیکوانڈو اسٹار ہیں، وہ 8 سال کی عمر سے لگاتار 7 بین الاقوامی تمغے جیت چکی ہیں۔

آرمی پبلک اسکول اینڈ کالج کی طالبہ عائشہ ایاز دبئی میں دو بار گولڈ میڈل بھی جیت چکی ہیں، عائشہ ایاز 2022 میں تھائی لینڈ میں 1 طلائی، 1 چاندی، 2023 میں 1 چاندی، 2 کانسی کے تمغے حاصل کر چکی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں