بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

’واٹ جھمکا‘ دانیہ انور کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ دانیہ انور بھی ’واٹ جھمکا‘ ٹرینڈ کا حصہ بن گئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دانیہ انور نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں سیاہ ساڑھی پہنے بھارتی فلم کے گانے ’واٹ جھمکا‘ پر پرفارم کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

دانیہ انور نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’دا جھمکا، واٹ جھمکا۔‘

ویڈیو میں اداکارہ کے ساتھ میک اپ آرٹسٹ ایسٹل بھٹی بھی موجود ہیں، دانیہ انور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہیں بھی مینشن کیا۔

واضح رہے کہ ’واٹ جھمکا‘ گانا بالی ووڈ کی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں شامل ہے جس میں رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

دانیہ انور نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی ویڈیوز، تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

دانیہ انور اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’احسان فراموش‘ میں ’عالیہ‘ کا کردار نبھا رہی ہیں۔

ڈرامے میں ہمایوں اشرف اور مومنہ اقبال مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں عتیقہ اوڈھو، سلمان سعید، مشال خان، صدف احسان، جاوید اقبال، ظفر محمود ودیگر شامل ہیں۔

احسان فراموش کی ہدایت کاری کے فرائض سید فیصل بخاری نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی طاہر نذیر نے لکھی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں