بدھ, اپریل 2, 2025
اشتہار

عالیہ علی کی تصاویر کے سوشل میڈٰیا پر چرچے

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عالیہ علی کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ عالیہ علی نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں مشرقی لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

عالیہ علی نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’مسکراتے ہوئے دل کو کوئی نہیں ہلاتا۔‘

اداکارہ نے گزشتہ روز یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

عالیہ علی کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد لاکھوں میں ہے وہ اکثر اپنے نجی اور پیشہ وارانہ مصروفیات کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے چاہنے والوں کی جانب سے خوب پذیرائی ملتی ہے۔

اس سے قبل بھی اداکارہ نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

اداکارہ نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’من آنگن‘ میں ’اریبہ‘ کا کردار نبھایا اور وہ عمران اسلم (ثقلین) کی اہلیہ بنی تھیں۔

عالیہ علی اس کے علاوہ تقدیر، پیار دیوانگی ہے، نیلی زندہ ہے، بندھن، تیرے در پر، دہلیز میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں