بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

دیوہیکل بیل کار میں سوار، ویڈیو دیکھنے والے بھی یقین نہ کرسکے

اشتہار

حیرت انگیز

مویشیوں کی منتقلی کیلئے عام طور پر لوڈنگ گاڑیاں استعمال کی جاتی ہیں تاکہ وہ آرام اور سہولت کے ساتھ سفر کرسکیں لیکن ایک شخص اپنا دیوہیکل بیل کار کی فرنٹ سیٹ پر بٹھا کر لے آیا۔

امریکہ میں ایک شخص کو اپنی کار کی فرنٹ سیٹ پر پالتو دیوہیکل بیل لاتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر وائرل ہورہی ہے۔

نیویارک پوسٹ کے مطابق پولیس نے اس شخص کو مقامی لوگوں کی شکایت کے بعد پکڑا، نارفولک پولیس ڈویژن کے افسران کو بدھ کی صبح 10 بجے کے قریب ایک کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ ایک شخص ہائی وے پر خطرناک بیل کے ساتھ گاڑی چلا رہا ہے اور اس کار کو خصوصی طور پر اس طرح بنایا گیا ہے کہ بیل اس میں فٹ ہوسکے۔

پولیس افسر نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے سوچا کہ یہ کوئی بچھڑا جیسا ہوگا، کوئی چھوٹی چیز یا کوئی ایسی چیز جو ایک کار کے اندر فٹ ہوجائے لیکن جب اسے دیکھا تو ہمیں بھی حیرت ہوئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بڑے بڑے سینگوں والا دیوہیکل سیاہ اور سفید بیل جس کا نام ہاؤڈی ڈوڈی ہے، ایک چھوٹی کار میں سوار ہے جس کی چھت اور سائیڈ کی کھڑکیاں غائب ہیں۔ اس کے خطرناک سینگوں نے کار کے آدھے حصے کو ڈھانپا ہوا ہے۔

اس کار میں لوہے کا مضبوط جنگلہ بھی دکھائی دے رہا ہے جو عام طور پر دروازے کی جگہ مویشیوں کی گاڑیوں میں لگایا جاتا ہے۔

پولیس افسر نے کہا کہ ہم نے فوری ایکشن لیتے ہوئے کار کے مالک کیخلاف قانونی کے مطابق کارروائی کی، پولیس نے گاڑی کے مالک سے کہا کہ وہ جانور کو گھر واپس لے جائے اور شہر سے نکل جائے۔

واضح رہے کہ اوکلاہاما اسٹیٹ یونیورسٹی کے مطابق مصری یا ہیمٹک لانگ ہارن کے نام سے مشہور یہ بیل اہرام مصر کی تصویروں میں نظر آتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں