ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

سارا ٹنڈولکر کی اسٹیڈیم میں موجودگی پر دلچسپ میمز بن گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی صاحبزادی سارا ٹنڈولکر اسٹیڈیم میں بھارت اور بنگلہ دیش کا میچ دیکھنے پہنچیں تو دلچسپ میمز بن گئیں۔

پونے میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 256 رنز بنائے اور بھارت کو جیت کے لے 257 رنز کا ہدف دیا۔

لٹن ڈاس 66، تنزید حسن نے 51 رنز اسکور کیے، محمود اللہ نے 46 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ مشفیق الرحیم 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

- Advertisement -

بھارت کی جانب سے جسپریت بمرا، محمد سراج اور رویندرا جڈیجا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

تاہم گراؤنڈ میں میچ دیکھنے کے لیے بھارتی شائقین کی بڑی تعداد اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے موجود ہے، سارا ٹنڈولکر بھی بھارتی ٹیم کو سپورٹ کرنے میدان میں موجود ہیں لیکن ان کی موجودگی کو بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے شبھمن گل سے جوڑ دیا۔

سوشل میڈیا صارفین سارا ٹنڈولکر کی موجودگی پر شبھمن گل کی تصاویر شیئر کرہے ہیں اور کہہ کرکٹر کو گڈ لک کہہ رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’سارا بھابھی اسٹینڈ میں موجود ہیں گل بھائی سنچری بنائیں گے۔‘

دوسرے صارف نے لکھا ’شبھمن گل کی مسکراتی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’جب آپ کی محبت آپ کو دیکھ رہی ہو۔‘

واضح رہے کہ شبھمن گل اور سارا ٹنڈولکر کے تعلقات کی خبریں بھارتی میڈیا کی زینت بن چکی ہیں جبکہ دونوں کی جانب سے تاحال اس سے متعلق لب کشائی نہیں کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں