منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

چہرہ زنانہ اور آواز مردانہ! عنایا خان نے اپنی صلاحیت سے حیران کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ عنایا خان نے مردانہ آواز میں گانا گا کر اپنی صلاحیت سے سب کو حیران کردیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام دی نائٹ شو ودھ ایاز سموں میں عنایا خان سے میزبان نے سوال کیا کہ آپ مرد گلوکاروں میں سے کسی کی آواز میں گا سکتی ہیں جس پر انھوں نے شہزاد رائے اور علی سیٹھی کا نام لیا۔

میزبان نے کہا کہ شہزاد رائے کا کوئی گانا سنا دیں تو اداکارہ نے ’کیا پیار یہی ہے‘ ان کی آواز میں گا کر سنایا۔ ان کی مردانہ آواز کے ساتھ بہترین طریقے سے گانا گانے کی صلاحیت پر میزبان اور حاضرین سب حیران رہ گئے۔

- Advertisement -

اس موقع پر ازراہِ مذاق میزبان نے کہا کہ آج سے عنایا کہ بنائے ان کا نام عنایت خان ہونا چاہیے جس پر اداکارہ بھی کھل کھلا کر ہنسنے لگیں۔

انھوں نے انکشاف کیا کہ جب ان کے پاس کوئی رانگ کال آتی ہے تو وہ مرد کی آوز میں بات کرتی ہیں اور سامنے موجود مرد فون کاٹ دیتے ہیں۔

شو میں شرکت کے دوران عنایا خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میکال ذوالفقار اور فیروز خان ان کا کرش رہے ہیں، وہ انھیں بہت پسند رہے ہیں۔

عنایا خان نے کہا کہ مجھے میکال کی شخصیت پسند ہے، وہ بہت مہذب ہیں اور وہ اس قسم کے شخص ہیں جس کی میں تلاش میں ہوں، وہ میرے آئیڈیل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں