بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

لاہور میں کار سواروں نے نوجوان کو اغوا کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور میں ستوکتلہ کے علاقے میں نامعلوم کار سواروں نے نوجوان کو دن دہاڑے اغوا کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان اور مغوی کے درمیان لین دین کے تنازع پر جھگڑا چل رہا ہے، مغوی کو جلد بازیاب کروا لیا جائے گا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان کی موٹر سائیکل کو ایک شخص اپنی بائیک سے ٹکر مارتا ہے اور پھر اس سے الجھ پڑتا ہے۔

- Advertisement -

فوٹیج کے مطابق کچھ لوگ نوجوان کو زبردستی کھینچنے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ وہ مزاحمت کرتے ہوئے بھاگنے کی کوشش کرتا ہے تو اسے زبردستی پکڑ کر کار میں بٹھا دیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں