شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ علیزے شاہ نے اپنی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی ہیں، جس پر ان کے چاہنے والوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ علیزے شاہ نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں گھوڑے پر بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، تصویر میں اداکارہ کیپ بھی لگائی ہوئی ہے۔
علیزے شاہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں اپنے چاہنے والوں سے سوال کیا کہ ”کہنا غلط غلط۔۔ بتانا صحیح صحیح؟“جس کے بعد اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے کمنٹس سیکشن میں جوابات کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔
اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کی ہیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
اس سے قبل بھی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ علیزے شاہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ علیزے شاہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں انہیں سنجیدگی کا تاثر دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔علیزے شاہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں تاش کے پتے کی ایموجی بنائی۔
علیزے شاہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر، ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
اداکارہ متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں دل موم کا دیا، میرا دل میرا دشمن، ٹیلی فلم چاند رات اور چاندنی شامل ہیں۔
علیزے شاہ نے ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جس میں ان کے ساتھ سمیع خان شامل تھے۔