ورلڈ کپ میں سابق انڈین بولر عرفان پٹھان پاکستان کی شکستوں پر جشن مناتے دکھائی دیے اب بھارتی شکست پر سوشل میڈیا پر انہیں ٹرول کیا جانے لگا۔
بھارت میں ڈیڑھ ماہ تک جاری رہنے والا ورلڈ کپ جہاں نا قابل فراموش کرکٹ لمحات کی صورت یاد رہے ہیں وہیں سابق بھارتی بولر عرفان پٹھان کے پاکستان کی شکستوں پر جشن منانے اور پاکستان مخالف بیانیہ اپنانے پر بھی ایک بری یاد کی صورت پاکستانیوں کے ذہنوں میں نقش رہے گا۔
عرفان پٹھان نے افغانستان سے پاکستان کی غیر متوقع شکست پر بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانے کے مصداق کمنٹری باکس سے نکل کر افغان بولر راشد خان کے ساتھ گراؤنڈ میں رقص کیا جب کہ دیگر مواقع پر بھی پاکستان پر طنز کرتے نظر آئے۔
گزشتہ روز جب پورے ٹورنامنٹ میں نا قابل شکست بھارت احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں سوا لاکھ شائقین کرکٹ کے سامنے آسٹریلیا کے ہاتھوں چاروں شانے چت ہوکر تیسری بار عالمی چیمپئن بننے کا خواب پورا نہ کر سکا تو پاکستان کرکٹ کے فینز کو بھی جواب دینے کا بھرپور موقع مل گیا اور اس کے بعد سوشل میڈیا پر عرفان پٹھان کو خوب ٹرول کیا جانے لگا۔
“Yahan aao Irfan Pathan, tumhein dance karwaaon.” pic.twitter.com/5ELdXfPmO0
— PSL Memes (@PSLMemesWalay) November 19, 2023
پی ایس ایل میمز نامی اکاؤنٹ سے فائنل میچ کے ہیرو آسٹریلین کھلاڑی ٹریوس ہیڈ کی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی لکھ دیا کہ ’یہاں آؤ عرفان پٹھان تمہیں ڈانس کرواؤں۔‘
Hey @IrfanPathan , how was Sunday? Graceful or Karma? pic.twitter.com/cKEO0N6qq4
— Pakistani Shaheens Brigade (@ShaheensBrigade) November 19, 2023
ایک اور اکاؤنٹ کی جانب سے عرفان پٹھان کی ڈانس کی ویڈیوز شیئر کرکے پوچھا گیا کہ ’کیسے رہا آپ کا سنڈے؟‘
Kesa jaraha hai phir ‘Sunday’ @IrfanPathan? #INDvsAUSFinal https://t.co/pRf5VQ8UPa
— Careem Pakistan (@CareemPAK) November 19, 2023
کریم پاکستان کی جانب سے ’ایکس‘ پر عرفان پٹھان کی ایک پوسٹ پر تبصرہ کرتا ہوئے لکھا کہ ’کیسا جا رہا ہے پھر سنڈے عرفان پٹھان؟‘
Next time, never troll others for a defeat. Just because of you, people had to troll the whole Indian team. Stop creating hate for a cheap publicity. Stick to your profession & do it professionally. Be a cricketer, not a backstage dancer. Learn from today @IrfanPathan
— Ihtisham Ul Haq (@iihtishamm) November 19, 2023
احتشام الحق نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ اگلی مرتبہ شکست پر کسی اور کا مذاق مت اُڑائیے گا۔ صرف آپ کی وجہ سے لوگوں کو پوری انڈین ٹیم کا مذاق بنانا پڑا۔
انہوں نے عرفان پٹھان کو انڈیا کی شکست سے سبق سیکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ ’سستی شہرت کے لیے نفرت پھیلانا بند کریں۔