جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

’’ٹیپ بال کرکٹ کا ورلڈکپ بھی جلد منعقد ہوگا‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے ٹیپ بال کرکٹ کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیپ بال کرکٹ کا ورلڈکپ بھی جلد منعقد ہوگا۔

کراچی میں ٹیپ بال کی مقبولیت ہمیشہ سے بہت زیادہ رہی ہے مگر وقت کے ساتھ ساتھ اب پورے ملک میں ٹیپ ٹینس نے نوجوانوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے۔ اس فارمیٹ میں بھی ایک سے ایک کرکٹرز سامنے آرہے ہیں جن کی پرفارمنس کے شائقین گرویدہ ہیں۔

کراچی ٹیپ بال پریمیئر لیگ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا آغاز بھی شہر کراچی سے ہوا تھا، ٹیپ بال کرکٹ تیزی سے مقبولیت کے منازل طے کررہی ہے۔

قومی کرکٹر نے کہا کہ کراچی سے ایجاد ہونے والی اس طرز کی کرکٹ اب ملک بھر میں کھیلی جارہی ہے۔

کراچی ٹیپ بال پریمیئر لیگ کے تیسرے سیزن کا آغاز ہونے جارہا ہے جو کہ یکم سے 16 دسمبر 2023 کراچی میں منعقد ہو گا

اس ایونٹ کے حوالے سے پلیئر ڈرافٹ اور ٹرافی کی رونمائی کی تقریب منگل کو منعقد ہوئی جس میں پاکستان کے سابق کپتان جاوید میانداد اور سرفراز احمد بھی شریک تھے۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری جو کہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے انھوں نے کہا کہ کراچی ٹیپ بال پریمئیر لیگ کا انعقاد خوش آئند عمل ہے۔ ٹیپ بال کراچی میں کرکٹ کا چہرہ ہے۔

انھوں نے ٹیپ بال پریمیئر لیگ کے حوالے سے کہا کہ امید ہے کہ یہ لیگ نئے ٹیلنٹ کو آگے لانے کے لیے اہم ثابت ہوگی۔ صوبہ میں کرکٹ کے فروغ کے لیے ہرممکن تعاون جاری رہے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں