جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

11 تھانوں کی پولیس کو مطلوب ملزم کراچی سے گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: صوبہ سندھ کے شہر جیکب آباد کی پولیس سمیت 11 تھانوں کی پولیس کو مطلوب ملزم کراچی سے گرفتار ہو گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی پولیس نے 2009 سے مطلوب ملزم عبدالغفار کو نیو کراچی صبا سینما سےگرفتار کر لیا، ملزم جیکب آباد سمیت گیارہ پولیس تھانوں کو مطلوب تھا۔

ملزم کی گرفتاری پر حکومت نے 5 لاکھ روپے انعام مقرر کر رکھا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ایس آئی یو پولیس نے گرفتار کیا، اور اس کے قبضے سے دستی بم اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔

- Advertisement -

ملزم 2008 سے قتل، اغوا برائے تاوان، پولیس مقابلے اور دیگر جرائم میں مطلوب تھا، گرفتار ملزم کے خلاف جیک آباد میں کئی مقدمات درج ہیں۔

کراچی، طاقت کے نشے میں چور با اثر افراد کی وائرل ویڈیو سے نشان دہی، پولیس نے دھر لیا

پولیس حکام کے مطابق ملزم کراچی پولیس کو بھی دہشت گردی کی وارداتوں میں مطلوب تھا، ملزم کے خلاف مبینہ ٹاؤن تھانے میں دہشت گردی کا مقدمہ درج ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم عبدالغفار کراچی میں 7 مقدمات میں مطلوب تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں