اشتہار

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

اشتہار

حیرت انگیز

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے آزاد ارکان کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کر لیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق 8 فروری کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کی تھی جس کی شمولیت کو الیکشن کمیشن نے تسلیم کر لیا ہے اور اس حوالے سے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو باضابطہ آگاہ بھی کر دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو پارٹی پوزیشن سے بھی آگاہ کر دیا ہے۔

- Advertisement -

دستاویز کے مطابق سنی اتحاد کونسل  میں 82 آزاد ارکان قومی اسمبلی شامل ہوئے جن  میں  پنجاب سے 49 اور کے پی سے 33 ارکان شامل تھے۔

الیکشن کمیشن کی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کو کوئی مخصوص نشست نہیں دی گئی اور ن لیگ (120 نشستیں) کے بعد قومی اسمبلی کی دوسری بڑی جماعت ہے جب کہ پیپلز پارٹی کے 71 ارکان قومی اسمبلی ہیں۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے 21، جے یو آئی کے 11، ق لیگ کے 5، استحکام پاکستان پارٹی کے 4، ایم ڈبلیو ایم، پی کے میپ، بی این پی، پی ایم ایل ضیا، بی اے پی، نیشنل پارٹی کا ایک ایک رکن ہے جب کہ 7 ارکان آزاد ہیں۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے الیکشن کمیشن سے تازہ ترین پارٹی پوزیشن مانگی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں