ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

اسکولوں میں قرآن مجید کی لازمی تعلیم کے لیے ایکٹ منظور

اشتہار

حیرت انگیز

لاہو: اسکولوں میں قرآن مجید کی لازمی تعلیم کے لیے ایکٹ منظور ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں اسکولوں میں قرآن مجید کی لازمی تعلیم کے لیے ایکٹ 2018 کی منظوری دے دی گئی۔

حکومت پنجاب نے پنجاب کمپلسری ٹیچنگ آف دی ہولی قرآن ایکٹ 2018 کی منظوری دی، مذکورہ ایکٹ میں 2021 میں مزید ترامیم کی گئی ہیں۔

ایکٹ کے مطابق پہلی سے پانچویں تک ناظرہ قرآن لازمی مضمون کے طور پر الگ سے پڑھایا جائے گا، اور چھٹی سے ساتویں جماعت میں قرآن مجید ترجمے کے ساتھ پڑھایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اب تک 90 ہزار اساتذہ کو ناظرہ قرآن سے متعلق تربیت دی جا چکی ہے، جب کہ 32 ہزار اساتذہ کو قرآن مجید ترجمہ کے ساتھ پڑھانے سے متعلق تربیت دی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں