ہفتہ, اپریل 26, 2025
اشتہار

’لوگ مختلف چہرے دکھاتے ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکار لائبہ خان کی نئی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر لائبہ خان نے اپنی نئی تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

لائبہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’سب کچھ تو واضح ہے، لوگ مختلف چہرے دکھاتے ہیں۔‘

تصاویر میں اداکارہ کو سیاہ ٹی شرٹ اور جینز میں دیکھا جاسکتا ہے۔

لائبہ خان نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے اب تک ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ لائبہ خان اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں درفشاں سلیم کی بہن ندا کا کردار نبھا رہی ہیں۔

حالیہ قسط میں دکھایا گیا تھا کہ ندا کے رشتے کے لیے آئے لڑکے والے مہک کی وجہ سے انکار کرکے چلے جاتے ہیں۔

ڈرامے میں دانش تیمور، نعمان اعجاز، عتیقہ اوڈھو، لیلیٰ واسطی، شہود علوی، زینب قیوم ودیگر شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں