پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اداکارہ منال خان شوہر و اداکار احسن محسن کے ساتھ کسی تفریحی مقام پر موجود ہیں جہاں ان کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر وائرل ہورہی ہے۔
منال نے ویڈیو کے کیپشن میں مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’دو بندروں کے درمیان پھنس گئی۔‘
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’جیسے ہی احسن منال کو پیار کرتے ہیں تو چمپینزی بھی وہی عمل دہرا تا ہے۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانے سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے کوئی دونوں پر تنقید کررہا ہے تو کوئی ان کی ویڈیو کی تعریف کررہا ہے۔
واضح رہے کہ منال اور احسن سوشل میڈیا پر اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں جسے ان کے مداح پسند کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ منال خان نے ڈرامہ سیریل ’جلن‘ میں منفی کردار نبھایا تھا جس کی دیگر کاسٹ میں اریبہ حبیب، فہد شیخ، حاجرہ یامین، عماد عرفانی، نادیہ حسین، ساجدہ سید ودیگر شامل تھے۔