پیر, مئی 27, 2024
اشتہار

میں شیشے کی طرح نازک ہوں، ادیتی راؤ حیدری

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکارہ ادیتی راؤ حیدری کا کہنا ہے کہ مجھ سے متعلق کہا گیا کہ میں شیشے کی طرح نازک ہوں۔

بھارتی فلم میکر سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ میں اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے ’بی بو جان‘ کا کردار نبھایا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا۔

حالیہ انٹرویو میں ادیتی راؤ حیدری نے کہا کہ مجھے ایک خاص انداز میں سمجھا جاتا ہے کیونکہ میں جس طرح سے نظر آتی ہوں یا جس طرح سے میں ہوں یا میں نے جو کردار ادا کیے ہیں، عام طور پر نازک، چھوٹی لڑکی اکثر لوگ کہتے ہیں، اوہ وہ شیشے کی طرح ہے اگر تم چھوؤں گے تو ٹوٹ جائے گی۔‘

- Advertisement -

اداکارہ نے کہا کہ میں وہی ہوں جو میں ہوں، یہ میرے لیے بوجھ نہیں ہے لیکن اگر یہ آپ کے لیے ہے تو آپ کو اس کا اندازہ لگانے کی ضرورت ہے، دوسری بات میری کمزوری میری طاقت ہے۔‘

ادیتی راؤ حیدری نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ میں نے بی بو جان کی زندگی گزاری کیونکہ یہ ایسا ہی تھا جو لڑکی بہت مہربان ہے وہ گاتی، ناچتی ہے اور اپنی خوبصورتی کے لیے مشہور ہے لیکن اس کے اندر ایک مقصد اور بے خوفی ہے۔

واضح رہے کہ ’ہیرا منڈی‘ گزشتہ دنوں نیٹ فلکس پر ریلیز کی گئی جس میں منیشا کوئرالہ، سوناکشی سنہا، ریچھا چڈھا، شرمین سیگل، فردین خان، شیکھر سمن ودیگر شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں