پیر, جون 17, 2024
اشتہار

رجنیش دگل نے پرینکا چوپڑا پر الزام لگا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی ماڈل و اداکار رجنیش دگل نے بالی وڈ کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ پرینکا چوپڑا پر خود کو فلم ’یقین‘ سے الگ کروانے کا الزام عائد کر دیا۔

رجنیش دگل نے حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں فلم ’یقین‘ کیلیے پہلی پسند تھا اور مجھے اس کیلیے کاسٹ بھی کیا گیا، میں نے فلم پر کام شروع کر دیا تھا، جب میری ملاقات ڈائریکٹر گریش دھمیجا سے ہوئی تو انہوں نے پوچھا کہ ’تم ممبئی کب تک شفٹ ہو سکتے ہو؟‘، اُس وقت میں ممبئی شفٹ ہونے کا ارادہ باندھ رہا تھا چنانچہ میں نے خود گریش دھمیجا سے تربیت حاصل کی۔

انٹرویو میں رجنیش دگل نے انکشاف کیا کہ پروڈیوسر نے مجھے جوہو پینٹ ہاؤس، ڈرائیور سمیت ایک گاڑی، اور ذاتی شیف جیسی چیزیں فراہم کیں، میں ’یقین‘ کیلیے سخت تربیت حاصل کی جس میں مجھے پرینکا چوپڑا کے ساتھ مرکزی کردار نبھانا تھا۔

- Advertisement -

ماڈل و اداکار نے بتایا کہ اچانک ایک رات پروڈیوسر سوجیت کمار سنگھ نے مجھے دفتر طلب کیا، انہوں نے مجھے بتایا کہ ’پرینکا چوپڑا بڑی اسٹار بن چکی ہیں اور وہ کہہ رہی ہیں کہ میں نئے آنے والوں کے ساتھ کام نہیں کروں گی‘، اس پر میرا پہلا ردعمل یہ تھا کہ آپ ہیروئن بدل دیں، میں اُس وقت فلمی کاروبار سے واقف نہیں تھا۔

رجنیش دگل کے مطابق پروڈیوسر سوجیت کمار سنگھ نے بتایا کہ پرینکا چوپڑا بھی یہی چاہتی ہیں۔ ماڈل و اداکار نے کہا کہ اُس وقت مجھے لگا کہ یہ اداکارہ کے مینیجر یا ان کے آس پاس کے لوگوں کا مسئلہ ہے، میں پرینکا چوپڑا پر الزام نہیں لگاتا لیکن وہ جانتی تھیں کہ میں فلم کر رہا ہوں۔

رجنیش دگل نے بالی وڈ میں وکرم بھٹ کی ہارر تھرلر فلم ’1920‘ سے ادا شرما کے ساتھ ڈیبیو کیا تھا لیکن ان کو 2008 سے پہلے پرینکا چوپڑا کی 2005 میں ریلیز ہونے والی فلم ’یقین‘ میں کردار کی پیشکش ہوئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں