جمعرات, جنوری 9, 2025
اشتہار

حکومت نے گلگت بلتستان کا آئی جی تبدیل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کے آئی جی پولیس کو تبدیل کردیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق افضل محمود بٹ آئی جی گلگت بلتستان تعینات کردیے گئے ہیں جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

20 گریڈ کے پی ایس پی افسر افضل محمود بٹ پنجاب میں تعینات تھے۔

- Advertisement -

 دار علی خان کو جی بی کے انسپکٹر جنرل کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ افضل محمود بٹ کو تعینات کیا گیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ  بی ایس 20 کے افسر دار علی خان خٹک کا تبادلہ کر دیا گیا ہے اور انہیں فوری طور پر اور اگلے احکامات تک اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں