بدھ, مارچ 12, 2025
اشتہار

عائشہ خان کی بیٹی کی سالگرہ، تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ عائشہ خان کی بیٹی ماہ نور کی سالگرہ کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

سابقہ اداکارہ عائشہ خان نے حال ہی میں اپنی بیٹی ماہ نور کی چوتھی سالگرہ منائی جس کی تصاویر انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے اپنی بیٹی کی سالگرہ کے لیے مشہورِ زمانہ کارٹون فلم ‘مرمیڈ’ کی تھیم کا انتخاب کیا اور اسی تھیم کی مناسبت سے سالگرہ کا کیک تیار کروایا۔

عائشہ خان نے بیٹی کی سالگرہ کی رنگا رنگ تقریب کی تصاویر اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ پر پوسٹ کیں جہاں شوبز ستاروں کی جانب سے ماہ نور کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی گئی۔

ماہ نور کی سالگرہ کی ‘مرمیڈ تھیم’ صارفین کو بےحد پسند آئی، اب عائشہ خان کی بیٹی کی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر بھی شیئر کی جارہی ہیں جہاں صارفین اُن کی بیٹی کے لیے نیک تمناوْں کا اظہار کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ عائشہ خان نے 2018 میں میجر عقبیٰ کے ساتھ شادی کی تھی، اس جوڑی کے ہاں سال 2019 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام ماہ نور ہے جبکہ گزشتہ برس بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

عائشہ خان نے شادی سے کچھ عرصہ قبل ہی شوبز چھوڑنے کا اعلان کردیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں