پیر, جون 17, 2024
اشتہار

آرمینیا نے کئی علاقے آذربائیجان کو واپس کر دیے

اشتہار

حیرت انگیز

آرمینیا نے معاہدے کے تحت چار سرحدی گاؤں آذربائیجان کو واپس کر دیے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمینیا نے چار سرحدی دیہات آذربائیجان کو واپس کر دیے ہیں جو سوویت یونین کے خاتمے کے بعد سے دو جنگیں لڑنے والے تاریخی حریفوں کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

آرمینیا کی سیکیورٹی سروس نے جمعہ کو کہا کہ اس کے سرحدی محافظوں نے "سرکاری طور پر” نئی پوزیشنیں سنبھالی ہیں جو کہ دونوں ممالک کے درمیان سرحدی حد بندی کے معاہدے کی عکاسی کرتی ہیں جس سے باغانی، ووسکپر، کرانٹس اور برکبیر کے دیہات واپس کیے گئے ہیں۔

- Advertisement -

تصدیق کرتے ہوئے آذربائیجان کے نائب وزیر اعظم شاہین مصطفائیف نے اعلان کیا کہ ان کے ملک کے سرحدی محافظوں نے چار بستیوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے جنہیں آذری باشندے بغانیز ایرم، آسگی ایسکیپارا، ہیریملی اور کِزِل ہاکیلی کے نام سے جانتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں