بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

’میں آپ کی شکایت کردوں گی‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’دھوکہ‘ میں کائنات نے ہادی کو کھری کھری سنادیں۔

ڈرامہ سیریل ’دھوکہ‘ میں عفان وحید (ہادی)، کومل میر (کومل)، صنم جنگ (کائنات)، آغا علی (احمد)، نوشین شاہ (ارسلا)، جاوید شیخ، عتیقہ اوڈھو، شگفتہ اعجاز ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

دھوکہ کی ہدایت کاری کے فرائض کاشف سلیم نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی مہک نواب نے لکھی ہے۔

- Advertisement -

ڈرامے کی کہانی ہادی، کومل، کائنات اور احمد کے گرد گھومتی ہے، احمد کائنات سے پہلی شادی کرنے کے باوجود دھوکے سے کومل سے دوسری شادی کرلیتے ہیں۔

ہادی جو کومل کو پسند کرتے ہیں لیکن وہ کومل کی والدہ کے آگے بے بس ہیں اور کومل کی جانب سے نکاح کرنے کا کہنے کے باوجود وہ گھر والوں کی رضامندی سے شادی کرنا چاہتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہو پاتا اور کومل کی احمد سے شادی ہوجاتی ہے۔

احمد جو پہلے ہی کائنات کو دھوکہ دے کر ان کا گھر بکوا چکے ہیں اب کومل سے 80 لاکھ روپے کا مطالبہ کررہے ہیں اور کومل بھی اپنی بہن سے پیسے مانگ رہی ہیں۔

ادھر ہادی یہ چاہتے ہیں کہ کسی طرح کائنات کی مدد کی جائے اور احمد کو سب کے سامنے بے نقاب کیا جائے۔

لیکن کائنات ہادی پر بھروسہ نہیں کرتیں، وہ دونوں آفس میں ساتھ کام کرتے ہیں پر کائنات کہتی ہیں کہ وہ ہادی کی شکایت کردیں گی جس کے باوجود وہ کائنات کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔

دھوکہ میں کیا ہادی کومل اور کائنات کو احمد سے نجات دلا پائیں گے؟ یا پھر احمد ہادی کو کوئی نقصان پہنچا دیں گے؟ یہ جاننے کے لیے دھوکہ کی اگلی قسط ہر پیر سے جمعہ رات 9 بجے دیکھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں