جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

سفاکیت کی انتہا ، خالہ نے 3 کمسن بھانجوں کو آگ لگادی

اشتہار

حیرت انگیز

ڈی جی خان : خالہ نے سفاکیت کی انتہا کردی اور اپنے3 کمسن بھانجوں کو تشدد کے بعد آگ لگادی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان (ڈی جی خان) میں تھانہ صدر کےعلاقے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ، جہاں خالہ نے 3 بھانجوں کوزخمی کرنےکےبعدآگ لگادی۔

ریسکیوذرائع نے بتایا کہ خالہ نے 2سالہ رضوان، 4 سالہ عرفان اور 8 سالہ مصباح کوآگ لگائی تاہم زخمی اور جھلسنے والے بچوں کوٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ رضوان اورعرفان کاجسم 50فیصدجھلس چکا ہے جبکہ مصباح کاجسم 80 فیصد جھلسا ، جسے برن یونٹ ملتان روانہ کردیاگیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ فرارملزمہ کی تلاش جاری ہے اور تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں