پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

میں اپنے مؤقف پر کھڑا ہوں ،میرے پاس بے شمار راز ہیں، ایاز صادق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق کا کہنا ہے کہ میں اپنے مؤقف پرکھڑاہوں ،میرے پاس بے شمار رازہیں، میں نے کوئی غیرذمے دارانہ بیان نہیں دیا ہے نہ دوں گا۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانافضل الرحمان سردارایازصادق کے پہنچے ، ملاقات میں ایازصادق کے بیان پر حکومتی وزرا اور ترجمانوں کےبیانات کی مذمت کی گئی، ملاقات میں راناثنااللہ اورخواجہ سعدرفیق موجود تھے جبکہ جےیوآئی وفدمیں مولانا اسعد محمود اور مولاناسمیع اللہ شامل تھے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق نے جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانافضل الرحمان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ ہمارےمعاشرےمیں ہرطرح کی بات کرنےوالےہیں، کسی کومجھےغدار کہنےکاحق نہیں نہ ہی مجھے ایساحق حاصل ہے۔

ایاز صادق کا کہنا تھا کہ بھارت کوجیسےہمیشہ منہ توڑجواب دیا ویسے ہی دیا جائے گا، میرے بات کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش سے پاکستان کو فائدہ نہیں ہوا، بھارت میں ایک بیانیےکوتقویت دینےکی کوشش کی گئی، افواج پاکستان کومیرےبیان سےنتھی کرنا پاکستان کی خدمت نہیں تھی، میں نےبیان میں حکومت کی بات کی تھی۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ بھارتی میڈیاکی اسٹرٹیجی اپناتےہوئےاسےغلط اندازمیں پڑھاگیا، آپ نے جو لڑائی لڑنی ہے، وہ ضرورلڑیں ،اتفاق صرف پاکستان پرکریں گے، افواج پاکستان کواس لڑائی سے باہر رکھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف بینرزلگنا پاکستان کی کوئی خدمت نہیں ہے، میں اپنے مؤقف پرکھڑاہوں ، میرے پاس بے شماررازہیں، میں نے کوئی غیرذمےدارانہ بیان دیا ہے نہ دوں گا۔

ایاز صادق نے مزید کہا کہ بھارت کے معاملے پر ہم پوری پاکستانی ایک ہیں، اس چیزکومت ابھاریں ،ایک اور وفاقی وزیرکی بات نہیں کرنا چاہتا، اسے معاملے کو جتنا جلد ختم کردیں اتنا ہی بہترہوگا۔

صحافی نے سوال کیا کہ ایازصادق صاحب آپ اپنےبیان پرمعذرت کریں گے، جس پر ایاز صادق نے جواب دیا کہ میں نےکوئی ایساکام کیا ہی نہیں کہ معذرت کروں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں