نئی دہلی: آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ نے بابری مسجد کیس کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بابری مسجد کیس کے فیصلے کے خلاف آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ کی جانب سے نظرثانی درخواست دسمبر میں دائر کی جائے گی۔
بابر مسجد کیس میں مسلمانوں کے وکیل راجیو دھون نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہندوؤں نے ملک کے امن کو خراب کیا ہے، سپریم کورٹ نے مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی کی ہے۔
راجیو دھون کا کہنا تھا کہ جب تک فیصلہ واپس نہیں ہوگا انصاف نہیں ملے گا، مسلمان ملک کا ماحول بگاڑنے کے ذمہ دار نہیں ہیں، مسلمانوں ںے کبھی امن و امان کو درہم برہم نہیں کیا ہے۔
مزید پڑھیں: جج ہوتا تو بابری مسجد دوبارہ تعمیر کرنے کا حکم دیتا، سابق بھارتی چیف جسٹس
یاد رہے چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے اپنے عہد کے آخری ایام میں گذشتہ کئی دہائیوں سے جاری بابری مسجد کیس کا حتمی فیصلہ سنایا تھا،چیف جسٹس رنجن گوگئی کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے فیصلے میں کہا تھا کہ تاریخی شواہد کے مطابق ایودھیا رام کی جنم بھومی ہے۔
خیال رہے اترپردیش کے شہر ایودھیا میں بابری مسجد مغل بادشاہ بابر کے دور1528میں تعمیر کی گئی لیکن انتہا پسند ہندؤوں نےدعویٰ کیا تھا کہ مسجد کی جگہ ان کے بھگوان رام کی جائے پیدائش ہے۔
تنازع پر پہلے مسجد بند کی گئی اور پھر باقاعدہ منصوبہ بنا کر جنونی ہندؤوں نے تاریخی یادگار پر دھاوا بول دیا گیا تھا، جس کے بعد فسادات میں مسجد کے اطراف مسلمانوں کے گھر بھی جلا دئیے گئےاور ان فسادات میں تین ہزار سے زائد مسلمانوں جان سے گئے تھے۔