میکسیکو میں دو انچ لمبی دم کے ساتھ بچی کی پیدائش ہوئی ہے جسے دیکھ کر والدین اور ڈاکٹرز بھی حیران ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میکسیکو کے شہر نیولیون کے اسپتال میں ’سی سیکشن‘ کے ذریعے بچی کی پیدائش ہوئی جس دم دو انچ لمبی ہے۔
ڈاکٹرز کے مطابق بچی کی والدین صحت مند ہیں جبکہ دو انچ، 5.7 سینٹی میٹر ہے۔
ڈاکٹر جوزف روئیڈا کی ٹیم کا کہنا ہے کہ میکسیکو میں یہ پہلا کیس دیکھنے میں آیا ہے جبکہ اس منفرد کیس 200 سے کم بار ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر کا بتانا ہے کہ بچی پوری مدت میں پیدا ہوئی اور دوران حمل کوئی پیچیدگیاں نہیں تھیں۔
مزید پڑھیں: بھارت میں ’مینڈک‘ کی شکل والے عجیب الخلقت بچے کی پیدائش
رپورٹ کے مطابق ’اس دم کو اس وقت ایک معمولی آپریشن کے بعد نکال دیا گیا جب وہ دو ماہ کی تھی، بچی کو اسپتال سے اسی دن ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔
’2017 تک اس طرح کے غیرمعمولی کیسز کی تعداد 195 تھی جبکہ اس سے قبل سب سے لمبی دم کے ساتھ پیدائش 20 سینٹی میٹر، 7.9 انچ کے ساتھ ہوئی تھی۔
ڈاکٹرز اس طرح کے کیسز کی وجہ جاننے سے تاحال قاصر ہیں جبکہ اسے ’اسٹڈی جرنل آف پیڈیا ٹرک سرجری کیس رپورٹس میں شائع کیا گیا۔